اعلان · Notice

ادریس آزاد کی اقبالی فکر پر نئی کتاب جلد شائع ہوگی

6 اکتوبر 2026

ادریس آزاد کی اقبالی فکر پر نئی کتاب جلد شائع ہوگی
معروف محقق و مصنف ادریس آزاد کی اقبال کے فلسفۂ وجودِ خدا پر طویل تحقیقی کاوش جلد کتابی صورت میں منظرِ عام پر آنے والی ہے۔ مصنف کے مطابق یہ کتاب ان کی تقریباً تیس سالہ تحقیقی زندگی کا اہم ترین کام ہے اور اس وقت لاہور کے ایک پرنٹنگ پریس میں زیرِ طباعت ہے۔کتاب میں اقبال کے خطبات کی روشنی میں *خدا کے وجود کی دلیل کی ازسرِنو تشکیل* کی گئی ہے اور اسے جدید طبیعیات، حیاتیات اور نیوروسائنس کے تناظر میں پرکھا گیا ہے۔ مصنف نے انسانی ’’خودی‘‘ اور حقیقتِ مطلقہ کے باہمی تعلق کو اپنی بحث کا مرکزی نکتہ بنایا ہے۔ادریس آزاد کے مطابق کتاب کسی مناظرانہ یا معذرت خواہانہ انداز کے بجائے ماننے والوں اور نہ ماننے والوں، دونوں کے ساتھ فکری مکالمے کی دعوت ہے۔ کتاب کے پری آرڈر کے لیے علی پبلیکیشنز، اسلام آباد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
ادریس آزاد کی اقبالی فکر پر نئی کتاب جلد شائع ہوگی — اسم