خبر · News
ایپکس کالج راولپنڈی تعلیم کے ساتھ فنی تربیت اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے کوشاں
13 اکتوبر 2026
ایپکس کالج راولپنڈی تعلیم کے ساتھ فنی تربیت اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، غیاث احمد
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) — ایپکس کالج کینٹ ایریا راولپنڈی کے ڈائریکٹر غیاث احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری صرف طلبہ کو نصابی تعلیم فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں عملی زندگی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، فنی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا حامل انسان بنانا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایپکس کالج طلبہ کی علمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کی فنی تربیت اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے، تاکہ نوجوان مستقبل میں نہ صرف تعلیمی میدان میں کامیاب ہوں بلکہ عملی زندگی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔