تقریب · Event
ادارۂ فروغِ قومی زبان، اسلام آباد کے زیرِ انتظام، اینڈومنٹ فنڈ کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ‘‘عصرِ حاضر کے تقاضے: قومی ورثے کی تشکیل میں قومی زبان کا کردار’’ اور نمائشِ کتب کا انعقاد کیا
14 اکتوبر 2026
ادارۂ فروغِ قومی زبان، اسلام آباد کے زیرِ انتظام، اینڈومنٹ فنڈ کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ‘‘عصرِ حاضر کے تقاضے: قومی ورثے کی تشکیل میں قومی زبان کا کردار’’ اور نمائشِ کتب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شعبۂ اقبالیات کے اقبال اسٹڈیز پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام (بیچ دوم) کے شرکاء کی تقریبِ پذیرائی اور اسناد کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔یہ سیمینار ادارۂ فروغِ قومی زبان کے اس وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد بڑے علمی مراکز سے آگے بڑھ کر چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں میں قومی زبان کے فروغ کے لیے کام کرنا، مقامی یونیورسٹیوں، محققین، اساتذہ، طلبہ و طالبات، ادیبوں اور عام شہریوں کو ادارۂ فروغِ قومی زبان جو کہ قومی زبان کےلیے وفاقی ادارہ ہے ،کی علمی و ادبی سرگرمیوں اور خدمات سے روشناس کرانا، نیز ان علاقوں میں اردو زبان و ادب، تحقیق اور قومی ثقافت کے لیے انجام دی جانے والی کاوشوں کو قومی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
مکمل تفصیل دیکھیں