ادبLiteratureمکمل شدہCompletedایم ایسMS
ناول " ہیچ" از انیس اشفاق کا کلامیاتی مطالعہ
خلاصہ
ڈسکورس یا کلامیہ دورِ حاضر کا ایک اہم موضوع ہے جو زبان کے استعمال کو سماجی و ثقافتی سیاق و سباق کے تناظر میں اس کی معنویت اور اس کے اثرات کو جانچتا ہے۔ مجوزہ تحقیقی مقالے میں انیس اشفاق کے ناول ہیچ پر مغربی ماہرینِ لسانیات و کلامیہ کے نظریات کو منطبق کیا گیا ہے۔ جن میں مشل فوکو، وین ڈائیک اور فیٔر کلف نمایاں طور پر شامل ہیں۔ یہ تحقیقی مقالہ کلامیہ کے نظریات پر مشتمل ہے نیز اس میں سیاسی سماجی مذہبی اور تانیثیتی کلامیوں کا تجزیہ کرتے ہوئے انسانی زہن و معاشرے پر ان کے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔