ادبLiteratureمکمل شدہCompletedایم ایسMS

ناول "حبس" اور اس کا انگریزی ترجمہ Suffocation: تقابلی و تجزیاتی مطالعہ (ترجمے کی گنجائشوں اور حکمت عملیوں کے تناظر میں)

تعارف

ترجمہ نگاری علمِ لسانیات کا ایک اہم شعبہ ہے، جو محض ایک زبان سے دوسری زبان میں الفاظ کی منتقلی کا نام نہیں بلکہ مفاہیم، اسلوب اور ثقافتی اقدار کی مؤثر ترسیل کا نام بھی ہے۔ ادبی متون کے ترجمے میں مترجم کو متعدد لسانی، ثقافتی اور اسلوبیاتی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے، جن سے عہدہ برآ ہونے کے لیے ماہرین ترجمہ نے مختلف النوع حکمتِ عملیاں وضع کی ہیں۔

خلاصہ

مجوزہ تحقیقی مقالے میں علمِ لسانیات کے ذیلی شعبے ترجمہ نگاری کو موضوع بناتے ہوئے مغربی ماہرینِ ترجمہ کے نظریات کی روشنی میں دو منتخب متون ناول حبس از حسن منظر اور اس کے انگریزی ترجمے Suffocation از اسماء منصور کا تقابلی و تجزیاتی جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ تحقیقی مقالہ نہ صرف ترجمے کی حکمت عملیوں کے تناظر میں دونوں متون کا جائزہ پیش کرتا ہے بلکہ علمِ ترجمہ کے بنیادی مباحث، مترجم کو درپیش لسانی، اسلوبیاتی، معنیاتی و ثقافتی مسائل اور ان مسائل کے تدارک کے لیے دورانِ ترجمہ استعمال کی جانے والی نحویاتی و معنیاتی اور سیاقی حکمت عملیوں، ان کے محرکات اور پسِ منظر کا احاطہ بھی کرتا ہے۔ یہ مقالہ اردو سے انگریزی ادبی ترجمے کے فنی، لسانی اور نظری پہلوؤں کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے